Ten Lines On Importance Of Trees In Urdu
Back to: Ten Lines Mazameen
- (1) درخت ہماری زندگی کے لئے بہت ہی زیادہ اہم ہیں۔
- (2) بنا پیڑ پودوں کے زمین پر زندگی بسر نہیں کی جاسکتی۔
- (3) درخت ہمیں آکسیجن دیتے ہیں جس سے ہم ہوا میں سانس لے سکتے ہیں اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کو اپنے اندر کھینچ لیتے ہیں جو ہمارے لیے بہت ہی نقصان دہ ہے۔
- (4) پیڑ ہمارا دوست ہے وہ ہمارا خیال رکھتا ہے اور ہماری حفاظت کرتا ہے۔
- (5) پیڑ ہمیں پھل دینے کے ساتھ ساتھ ہمیں تیز دھوپ میں سایہ بھی دیتے ہیں۔
- (6) پیڑوں پر پرندے اور خدا کی بہت سی مخلوق اپنا گھر بنا کر رہتی ہے۔
- (7) اگر پیڑ نہ رہے تو ہم سب خدا کی بنائی ہوئی مخلوق کو بھی کھو دیں گے۔
- (8) آج کا انسان اتنا زیادہ خود غرض ہو گیا ہے کہ جس پیڑ نے اسے سب کچھ دیا اسی کو اپنے دوسرے فائدے کے لئے کاٹ رہا ہے۔
- (9) آج زمین پر پھیلی ہوئی آلودگی پیڑوں کے کٹنے کی وجہ سے ہی ہے۔
- (10) اس لئے ہم سب کو پیڑوں کو مٹنے سے بچانا ہوگا اور خود بھی پیڑ لگانے ہونگے ،ورنہ زندگی خطرے میں آ سکتی ہے۔
IMAGES
VIDEO